• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 مئی 2025 ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مایا علی کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین

فوٹو مایا علی انسٹاگرام
فوٹو مایا علی انسٹاگرام

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ 10 مئی 2025 ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بُنيان مَرصوص کی کامیابی کے بعد پورا ملک خوشی سے نہال ہے اور لوگ کھل کر اس کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

پاکستانی عوام کے ساتھ سیلیبرٹیز بھی کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور پاکستانی فوج کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکارہ مایا علی نے کہا کہ "10 مئی 2025، ایک ایسا دن جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنگ بندی دونوں اطراف کے لیے امن لاتی ہے، جیسا کہ میں ہمیشہ کہتی رہی ہوں کہ جنگ کبھی بھی حل نہیں تھی۔"

اداکارہ مایا علی نے پاکستان کی مسلح افواج اور ان بہادر سپاہیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جو فرنٹ لائن پر ڈٹے رہے، تکلیف برداشت کی اور قوم کے لیے کامیابی حاصل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب آپریشن بُنیان مَرصوص سے دے دیا ہے، آپریشن کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کردیا گیا جبکہ بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلوارا ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید