لاپتہ طلباء کی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنا جاری ‘جامعات میں تدریسی عمل معطل

November 24, 2021

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) لاپتہ طلباء کی عدم بازیابی کےخلاف طلباء کایونیورسٹی میں احتجاجی دھرناجاری ہےواقعہ کے خلاف بلوچستان یونیورسٹی سمیت شہر کی دیگر جامعات میں بھی تدریسی عمل معطل رہا طلباء تنظیموں کی جانب سے یونیورسٹی کے مین گیٹ پردئیے جانے والے دھرنے میں طالبات بھی شریک ہیں۔