بلیک فرائیڈے پر 10 میں سے 9 ڈیلز چھ ماہ پہلے کی قیمتوں پر یا اس سے سستی تھیں

November 25, 2021

لندن ( پی اے ) کنزیومر گروپ کی ایک انویسٹی گیشن میں پتہ چلا ہے کہ بلیک فرائیڈے کی 10 میں سے 9 ڈیلز کی پرائسز چھ ماہ پہلے کی پرائسز سے مساوی یا اس سے سستی تھیں ۔ وچ نے چھ بڑے ریٹیلرز ایمیزون ،اے او ، ارگوس ، کریز ، جان لیوس اور رچر سائونڈز میں گزشتہ سال بلیک فرائیڈے کے 201 ڈیلز کا تجزیہ کیا ۔ اس تجزیے میں بلیک فرائیڈے سے پہلے اور بعد کے چھ ماہ کے دوران ڈیلز کی قیمتوں کو یومیہ طور پر دیکھا گیا۔ انویسٹی گیشن کے نتائج کے مطابق 92 فیصد مصنوعات (184) جن میں مشہور اشیاء ’جیسے واشنگ مشین، ساؤنڈ بار اور ٹی وی شامل تھے ‘کی بلیک فرائیڈے پر قیمتیں چھ ماہ پہلے کی قیمتوں کے برابر یا اس سے سستی تھیں۔ بعض صورتوں میں شاپرز اپنا وقت صرف کر کے مزید بہتر ڈیلز حاصل کر سکتے تھے ، اگر پروڈکٹس کی قیمتیں مزید گر رہی ہیں ۔ وچ نے پتہ لگایا کہ بلیک فرائیڈے کے بعد کے چھ ماہ میں تقریباً تمام (98.5فیصد ) پروڈکٹس کی قیمتیں کسی مرحلے پر کم یا اس جیسی ہی تھیں۔ بلیک فرائیڈے 25 نومبر کو آ رہا ہے اور وچ کا کہنا ہے کہ شاپرز کو ڈیلز کرنے سے پہلے کچھ ریسرچ کرنی چاہئے تاکہ وہ مزید بہتر ڈیل کر سکیں اور ان کی بارگین کی پوزیشن بھی اچھی ہو سکے۔ ریٹیل ایڈیٹر وچ ای کلارک نے کہا کہ جو پروڈکٹس آپ کو واقعی چاہیں تو ان کی پرائس انویسٹی گیشن کے بارے میں آپ وقت نکالیں اور چیک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایسی ڈیل تلاش کریں جس میں آپ کو حقیقی بچت ہو ۔ اسی طرح آپ نرخوں میں اضافے کو شکست دے سکتے ہیں اور اس سے آپ کو یہ اعتماد بھی ملے گا کہ آپ بلیک فرائیڈے سیلز میں کوالٹی پروڈکٹس کے ساتھ باہر آئے ہیں اور ایک اچھی ڈیل میں ملنے والی یہ پروڈکٹس کئی برسوں تک رہے گی ۔ وچ نے جان لیوس کی زینزوس زیڈ ڈبلیو ایف 81441 ڈبلیو واشنگ مشین کی بلیک فرائیڈے پر 309 پونڈ ڈسکاونٹ پرائس کو اجاگر کیا۔ کسٹمرز بلیک فرائیڈے سے پانچ ماہ قبل اس کو 60 پونڈ کم قیمت 249 پونڈ میں خرید سکتے تھے اور بلیک فرائیڈے کے ایک ماہ بعد 289 پونڈ میں خرید سکتے تھے۔ ایک اور آفر آرگوس میں بش بی آر سی 100ڈی ایچ ای بی 100 سی ایم ڈوئل فیول رینج ککر تھی جس کی پرائس 449.99 پونڈ تھی اور جب وچ نے چیک کیا تو یہ بلیک فرائیڈے کے بعد 66 66 مرتبہ اور بلیک فرائیڈے سے پہلے 19 بار اس کی یہی قیمت تھی۔ جن ریٹیلرز کا تجزیہ کیا گیا ان میں سے رچر سائونڈز کے بارے میں کنزیومر گروپ وچ کا کہنا ہے کہ اس پر ڈیلز کا بلند ترین تناسب تھا جو 14 میں 4 ڈیلز تھیں جو کہ بلیک فرائیڈے سے پہلے اور بعد میں سستی یا اسی قیمت پر نہیں تھیں۔ وچ کا کہنا ہے کہ اس کی کنزیومر ریسرچ میں بہت سے شاپرز نے نشان دہی کی کہ انہوں نے خریداری سے قبل پروڈکٹس ریویو کو نہیں پڑھا تھا۔ گزشتہ بلیک فرائیڈے پر چائلڈ پروڈکٹس خریدنے والوں میں سے ایک تہائی 33 فیصد نے خریداری سے قبل بہت کم یا کوئی ریسرچ نہیں کی تھی۔ ہوم اپلائنسز خریدنے والوں میں سے ایک چوتھائی (26 فیصد ) اس پوزیشن میں تھے اورٹیک پروڈکٹس کیلئے یہ تناسب پانچ میں ایک یعنی تقریباً 21 فیصد تھا۔ وچ کے مطابق بہت سے ریٹیلرز نے پہلے ہی بلیک فرائیڈے کیلئےڈیلز آفر کرنا شروع کر دی ہیں۔ ایمیزون نے وچ کو بتایا کہ سال بھرمیں کم قیمتوں کی وجہ سے ہم اپنے کنزیومرز کو شاندار سیل ڈیلز ایونٹس کیلئے بہترین پرائس آفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ریٹیلر نے کہا کہ ہماری بلیک فرائیڈے سیل سائٹس میں ہر کیٹیگری میں پروڈکٹس کے بڑے انتخاب کیلئے ہزاروں ڈیلز کی آفرز ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ جب آپ پیسہ بچانا چاہتے ہوں تو ایسے ایونٹ کسٹمرز کیلئے انتہائی اہم ہو جاتے ہیں۔ آن لائن شاپنگ میں بہترین چیز یہ ہے کہ کسٹمرز آسانی کے ساتھ پرائسز کا موازنہ کرسکتے ہیں اور وہ معلومات کے بعد خریداری کیلئے فیصلہ کر سکتے ہیں ۔ ریٹیلر اے او کا کہنا ہے کہ کسٹمرز اے او پر سارا سال ڈیلز کر سکتے ہیں اور بلیک فرائیڈے در حقیقت گراں قدر ڈیلز کرنے کا سب سے بڑا موقع ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویلیو ڈیلز میں ہماری سال بھر کی پرائسز کو گارنٹی کے ساتھ میچ کیا جا سکتا ہے۔ آرگوس کا کہنا تھا کہ ہم سال بھر اپنے کنزیومرز کو بہترین پرائسز پر پروڈکٹس کی ایک وسیع رینج فراہم کرتے ہیں اور ہم ہماری بلیک ڈے ڈیلز میں بھی کوئی استثننیٰ نہیں ہو گا ۔ کریز کا کہنا ہے کہ 2020 میں بلیک فرائیدے پر ہماری 98 فیصد سےزیادہ پروموشن پرووڈکٹس کی پرائسز گزشتہ چھ ماہ کے مساروی یا اس سے سستی تھیں اور ہماری 54 فیصد پروڈکٹس اب تک کی کم ترین قیمت پر تھیں ۔ بلیک فرائیڈے کنزیومرز کیلئے ہمارے ساتھ کے سال بھر خریداری کے بہترین وقت کی نمائندگی کرتا ہے۔ مقررکردہ منفرد پرائسز کے ہمارے وعدے کے ساتھ کہ ہمیں قیمت پر شکست نہیں دی جاسکتی۔ اور ہم نے اس پر کوئی فل سٹاپ نہیں لگایا اور بلیک فرائیڈے کے دوران بھی اس کا اطلاق ہو گا۔ ریٹیلر جان لیوس نے کہا کہ بلیک فرائیڈے میں شرکت کرنے والے ریٹیلر کی حیثیت سے ہم ٹیکنالوجی ‘ ہوم بیوٹی اینڈ فیشن میں شاندار ڈیلز ژآفر کرتے ہیں اور یہ چند پروموشنز ہیں جن سے ہمارے کسٹمرز سال بھر فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ ریٹلر رچر سائونڈز نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری انڈسٹری میں پرائسز میں اتار چڑھائو بہت زیادہ پایا جاتا ہے ۔ کئی وجوہ کی بنیاد پر قیمتیں اوپر نیچے آتی رہتی ہیں ۔