انٹر بینک، ڈالر 70؍پیسے مہنگا

November 25, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر70پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے مہنگا ہو گیا، بدھ کو انٹر بینک میں70پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 174.30 روپے سے بڑھ کر 175.00روپے اور قیمت فروخت 174.50روپے سے بڑھ کر 175.20 روپے ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 176.00 روپے سے بڑھ کر 176.30 روپے اور قیمت فروخت 176.50 روپے سے بڑھ کر 176.80 روپے ہو گئی ہے۔