آئنسٹائن کے ہاتھ سے لکھا تھیوری آف ریلیٹیویٹی کا مسودہ دو ارب روپے سے زائد میں فروخت

November 25, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے معروف سائنسدان البرٹ آئنسٹائن کی جانب سے ایک اور سائنسدان کے ساتھ شراکت میں تحریر کیے گئے معروف نظریہ کثافت (تھیوری آف ریلیٹیویٹی) کے حوالے سے ابتدائی معلومات کا ہاتھ سے تحریر کردہ مسودہ ایک نیلامی میں 11.7؍ ملین یورو (دو ارب 28؍ کروڑ 31؍ لاکھ 33؍ ہزار روپے سے زائد) میں فروخت ہوا۔ نیلامی کیلئے خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ’’کرسٹِیز‘‘ نے تخمینہ لگایا تھا کہ یہ مسودہ ڈھائی ملین برطانوی پائونڈز میں فروخت ہوگا تاہم نیلامی کے بعد کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ مسودہ اندازوں سے چار گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوا۔ 54؍ صفحات پر مشتمل Einstein-Besso مسودہ 1913 اور 1914ء کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں لکھا گیا تھا۔