معمر خاتون 19 ویں منزل سے گر کر بھی کیسے بچ گئی؟

November 25, 2021

چین میں ایک عمر رسیدہ خاتون رہائشی عمارت کی 19 ویں منزل سے نیچے گر کر محفوظ رہی۔

82 سالہ خاتون عمارت کی 19 ویں منزل پر کپڑے پھیلا رہی تھیں کہ اچانک کپڑے پھیلانے والا ریک ٹوٹ گیا جس کے باعث خاتون بھی عمارت سے نیچے گرگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور اہلکاروں نے 18 ویں منزل سے بھی خاتون کو پکڑا اور 17 منزل سے بھی پکڑ لیا تاکہ نیچے گرنے سے بچایا جاسکے۔

ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی کمر میں رسی باندھ کر خاتون کو عمارت کے اندر لیا۔