ٹی 20 ورلڈ کپ سب سے زیادہ دیکھا جانےوالا ٹورنامنٹ بن گیا

November 25, 2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2021 نے ویور شپ کے ریکارڈ توڑ دیے۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کرکٹ کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ٹورنامنٹ بن گیا ہے۔

آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء سے متعلق تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق ایونٹ نے ویور شپ کے نئے ریکارڈ تخلیق کیے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق میگا ایونٹ کی 200 ممالک میں ٹی وی، ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تقریباً 10 ہزار گھنٹے کی لائیو کوریج ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ایونٹ کی یہ لائیو کوریج سب سے زیادہ رہی، کھیل کی ویور شپ پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور امریکا میں بڑھی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کا پاک بھارت میچ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل 2016ء میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کا سیمی فائنل سب سے زیادہ دیکھا گیا میچ تھا۔