• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈ کپ میں بابر اعظم نے اچھے نتائج دیے ،مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ان کے دور میں بھی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔

ایک بیان میں مصباح الحق نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم شاندار کھیلی، بابر اعظم نے اچھے نتائج دیے ہیں، اُسے کپتان بنانے کا لانگ ٹرم فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اُن کے جانے کے بعد ٹیم اچھا کھیل رہی ہے تو بھی مان لیتے ہیں، یہ اُن کے لیے خوشی کی بات ہے۔

سابق ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ وہ کوچنگ کے لیے اپلائی نہیں کریں گے،ثقلین مشتاق اور ان کے ساتھیوں نے اب تک اچھا کام کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رزلٹ نہیں آرہے، سینٹرل پنجاب میں کلب اور اسکول کرکٹ پر اچھا کام ہورہا ہے۔

مصباح الحق نے یہ بھی کہا کہ گراس روٹ لیول پر کام ہونا اچھی بات ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے بہت اچھا کھیلا۔

تازہ ترین