ہوا سے آکسیجن جذب کرنے والا وینٹی لیٹر

November 26, 2021

سعودی عرب کے سائنسدانوں نے ایک ایسامختصر وینٹی لیٹر بنا لیا ہے جو ہوا سے آکسیجن جذب کرتا ہے ۔

عام وینٹی لیٹرز کے برعکس اسے ہر وقت آکسیجن سلنڈر یا سینٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم سے منسلک رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یہ اپنے اطراف کی ہوا جذب کرکے اس میں سے آکسیجن الگ کرکے مریض کو فراہم کرتا رہتا ہے۔

یہ وینٹی لیٹر جسے وینٹی بیگ کا نام دیا گیا ہے، خاص طرح کے سینسرز اور مصنوعی ذہانت والے مؤثر نظام سے لیس ہے ، انہیں استعمال کرتے ہوئے یہ مریض کی دھڑکنوں اور سانس کی رفتار کے علاوہ ان میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی مسلسل نظر رکھتا ہے۔