ویڈیو: پیٹرول پمپس کی بندش پر دودھ کے کنٹینرز میں پیٹرول جمع

November 26, 2021

گزشتہ روزملک میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر عوام نے دودھ کے کنٹینرز میں پیٹرول جمع کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز ملک میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی گئی تھی جس کے بعد عوام بےحد پریشان ہوگئی تھی کیونکہ پیٹرول کے بغیر زندگی کا نظام درہم برہم ہوجانا تھا۔

ایسے میں عوام نے پیٹرول جمع کرنے کے لیے انوکھے طریقے اپنائے تاکہ اُنہیں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پیٹرول پمپ پر ایک گاڑی موجود ہے جس میں دودھ کے کنٹینر رکھے ہوئے ہیں۔


وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص دودھ کے کنٹینر میں پیٹرل بھر رہا ہے۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے اُس سے پوچھا کہ آپ دودھ کے کنٹینر میں پیٹرول کیوں بھر رہے ہیں؟ جس پر اُس شخص نے کہا کہ ’بھائی! ہڑتال کا اعلان ہوگیا ہے، ایسے میں پریشانی سے بچنے کے لیے ہم پیٹرول جمع کررہے ہیں۔

واضح رہے کہملک میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم ہونے سے سڑکوں پر زندگی پھر سے رواں ہو گئی ہے، جمعرات کو ایک روزہ پیٹرول پمپوں کی ہڑتال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی تھی۔

حکومت اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے نتیجے میں صورتِ حال معمول پر آ گئی ہے۔