جنوبی افریقا نیدرلینڈ ون ڈے بارش کی نذر، سیریز خطرے میں

November 27, 2021

سنچورین (جنگ نیوز) جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کا پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ البتہ جنوبی افریقا میں نئے کورونا ویریئنٹ پھیلنے کے سبب سیریز کے باقی دو میچز کا انعقاد دائو پر لگ گیا ہے۔ کیونکہ برطانیہ اور یورپی یونین میں شامل ممالک نے نئے وائرس کا پھیلا ئو روکنے کیلئے اپنے ملکوں میں قرنطینہ کی سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ سیریز سے متعلق حتمی فیصلہ 24 سے 48 گھنٹے میں متوقع ہے۔ قبل ازیں جمعہ کو پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 8وکٹ پر 277 رنز بنائے، کائل ویریانے 95 اور زبیر حمزہ 56 رنزبناکر نمایاں رہے۔ جواب میں مہمان ٹیم نے کسی نقصان کے بغیر 11 رنز بنائے تھے کہ کھیل روکنا پڑا۔