احتجاج بلڈرز مافیا اور کرپٹ سرکاری افسران کیخلاف ہونا چاہئے، الطاف شکور

November 27, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں خودغرضی کی سیاست سے پرہیز کریں۔ نوجوان نسل، جنہیں تجاوزات کے نام پر رفاحی پلاٹوں اور کھیلوں کے میدانوں سے محروم کردیا گیا ہے ان کے مستقبل پر نظر رکھنا زیادہ اہم مسئلہ ہے۔ احتجاجی توپوں کا رخ سپریم کورٹ کے بجائے آباد، انتظامیہ، بلڈرز مافیا اور ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران کی طرف ہونا چاہئے، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی اتوار 28نومبر کو آباد میں موجود بلڈرز مافیا کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔