پاکستان انڈر 12 کا ٹینس چیمپئن بن گیا

November 27, 2021

پاکستان نے قازقستان کو شکست دے کر انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔

فائنل میں پاکستان نے میزبان قازقستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔

پاکستان کے حمزہ رومان نے سنگلز اور پھر حمزہ اور ابوبکر طلحہ نے ڈبلز میں جیت دلوائی۔

اس سے قبل پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے سیمی فائنل میں بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔