وزیراعظم کو اپنے استعفیٰ پر قائل کرلیا،عبدالعلیم خان

November 27, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینئر وزیر اور وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں اُنہیں قائل کیا ہے کہ اپنے نیوز چینل کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہولہذا بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب استعفیٰ دینا چاہتا ہوں ۔ وزیراعظم کا ممنون ہوں کہ اُنہوں نے درخواست تسلیم کرلی ہے۔ اس لئے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا رہا ہوں۔