حلقہ این اے 133ضمنی انتخاب، رینجرز کی تعیناتی کی منظوری

November 27, 2021

لاہور( نمائندہ جنگ) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے حلقہ این اے 133میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس کے ساتھ رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی، اس حلقے میں ن لیگ کی شائستہ پرویز اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل سمیت 11 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔الیکشن کمیشن پنجاب نے محکمہ داخلہ کورینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق 199پولنگ اسٹیشن حساس ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ سکیم فائنل کرلی گئی ہے۔