• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری کے سامان سے مگرمچھ کا سر نکل آیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اٹلی کے شہر ٹورین کے کیسلے ایئر پورٹ پر حکام نے ایک اطالوی شہری کے سامان سے معدومی کے شکار مگرمچھ کا سر برآمد کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

ٹورین میں اطالوی فنانشل پولیس اسکواڈ نے بعدازاں ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ شخص میامی سے براستہ استنبول اٹلی پہنچا تھا۔ پولیس معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے مسافروں کی اضافی جانچ کر رہی تھی۔ اس دوران مذکورہ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران مگرمچھ کا سر برآمد ہوا۔

حکام کے مطابق مگرمچھ کا سر خشک کیا گیا تھا اور عام پیکنگ پیپر میں لپیٹا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ روانگی کے ملک میں سیکیورٹی چیک سے بچ گیا۔

اطالوی حکام نے مگرمچھ کا سر قبضے میں لیکر مسافر کے خلاف معدومی کے شکار محفوظ نوع کے جانور کا سر بغیر ضروری اجازت نامے کے اسمگل کرنے کے الزام میں تحقیقات شروع کر دیں۔

اگر جرم ثابت ہوگیا تو اس شخص کو 20 ہزار سے 2 لاکھ یورو تک جرمانہ یا چھ ماہ سے ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ مگرمچھ ان جانوروں میں شامل ہیں جنہیں واشنگٹن کنونشن کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ 1973 کے اس عالمی معاہدہ کا مقصد خطرے سے دوچار پودوں اور جانوروں کی غیر قانونی تجارت روکنا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید