شہر یوں کو حادثات سے بچانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس میں سپیشل انفورسمنٹ سکواڈ تشکیل

November 27, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے اور شہر کو حادثات سے پاک کرنے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس میں سپیشل انفورسمنٹ سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو چھ ٹیمیوں پر مشتمل ہے، ہر ٹیم چارافسران و جوانوں پر مشتمل ہے،پہلے مرحلے میں یہ سکواڈ ریڈیو پاکستان، ایوب چوک، دامن کوہ چوک، جی الیون ڈھوک کشمیریاں چوک، ایف ایٹ ایکسیچ چوک، ای الیون سگنل مارگلہ روڈ پر تعینات ہو ں گے ،اگلے مرحلے میں اسی سلسلے کو مزید بڑھایا جائے گا تمام ٹیمیوں کو ہر ممکنہ وسائل بھی مہیا کیے جائیں گے ٹیمیوں میں آئی ٹی پی کے نمایاں کارکردگی والے افسران و جوانوں کو منتخب کیا گیا ہے جو اسلام آباد میں لین وائیلشن، اشاروں کی خلاف روزی، نو پارکنگ، اوور سپیڈنگ، غیرنمونہ نمبر پیلٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گی ا ور ٹریفک روانی کو یقینی بنائے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گی۔ سکواڈ میں شامل افسران و جوانوں سے خطاب میں ایس ایس پی ٹریفک محمد عمر خان نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح اسلام آباد میں ایک مربوط ٹریفک نظام قائم کرنا ہے۔