چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ فلسطینی خود مختاری تسلیم کرکے غزہ کی تعمیر نو ہونی چاہیے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں چینی نائب صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ، خلیجی ممالک کی خود مختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صنعتی اور سپلائی چینز بلا تعطل جاری رہنی چاہئیں، عالمی تجارت کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔
چینی نائب صدر ہان ژینگ نے مزید کہا کہ فلسطینی خود مختاری تسلیم کر کے غزہ کی تعمیر نو ہونی چاہیے۔ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کے ذریعے فلسطین کے انتظام کے اصول کے تحت ہونی چاہیے۔
دوسری طرف روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس آبنائے ہرمز اور خلیجی خطے کے استحکام میں مدد کے لیے تیار ہے۔
یو این جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ عرب ممالک اور ایران کے درمیان تعلقات میں اعتماد بحالی وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستحکم علاقائی ڈھانچہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ روس دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خطے کے استحکام میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔