بازمحمدکاسی کی قبائلی وسماجی خدمات نا قابل فراموش ہیں،لقمان کاکڑ

November 27, 2021

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے آرگنائزر غلام نبی مری آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر لقمان کاکڑ ،کاول خان مری ماما ودود مینگل ابراہیم جان اور سعید نے ملک باز محمد کاسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی قبائلی و سماجی خدمات قابل رشک ہیں، انکا شمار بلوچستان کی قدآور مخلص ہمدرد و مہربان قبائلی رہنماؤں میں ہوتا ہے انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء برسوں پر نہیں ہوسکتا۔دریں اثناءانہوں نے ان کی رہائش گاہ کلی کاسیان جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ علاوہ ازیں لقمان کاکڑ نے سینیٹر صحافی نصیر کاکڑ کے بھائی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ۔ اور ان گھر جا کر فاتحہ خوانی و تعزیت کی۔