ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے امریکی پائلٹ کو ایران سے ریسکیو کرنے کی جو ویڈیو جاری کی ہے وہ جعلی ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے جو ویڈیو جاری کی ہے اس میں ہیلی کاپٹر کو فضا میں اڑتے اور اسکا سایہ زمین پر پڑتے دکھائی دے رہا ہے۔
تاہم ہیلی کاپٹر موڑنے کے باوجود ہیلی کاپٹر کا زمین پر سایہ سیدھا ہی آگے بڑھتا رہا۔
روسی میڈیا کے مطابق لگتا ہے فزکس کے قوانین کی کہیں غلط تشریح تو نہیں کردی گئی۔