امریکی مخالفت کے باوجود ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کمیٹی کا رکن بننے میں کامیاب ہوگیا۔
ایرانی مشن کے مطابق آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس کی جنرل کمیٹی کا رکن ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا جس میں ایجنسی کے اراکین نے ایران کی حمایت میں ووٹ دیا۔
ایران کی اٹامک انرجی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال واندی نے کہا کہ امریکا نے ہرممکن کوشش کی تھی کہ وہ ایسا نہ ہونے دے تاہم یہ کوششیں ناکام رہیں۔
قبل ازیں ایران نے اپنے جوہری سربراہ محمد اسلامی کو آئی اے ای اے کی کانفرنس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار پر آسٹریا اور امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے اس ضمن میں آسٹریا پر دباؤ ڈالا ہے۔