کشتی سانحہ: ہلاک شدگان میں سے ایک کی شناخت

November 28, 2021

لندن (پی اے) چینل عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے سانحہ میں ہلاک ہونے والے27افراد میں سے ایک کی شناخت ہوگئی ہے۔ مریم نوری محمد امین کرد خاتون تھیں۔ ان کے یوکے میں رہائش پزیر منگیتر نے بی بی سی کو بتایا کہ مریم نے کشتی ڈوبنے سے قبل انہیں ٹیکسٹ کیا تھا اور مجھے یقین دلایا تھا کہ انہیں ڈوبنے سے بچانے کیلئے مدد مل جائے گی، تاہم بدقسمتی سے مدد پہنچنے میں دیر ہوگئی۔ اس حادثے میں صرف دو افراد زندہ بچ سکے، جن میں ایک عراقی اور دوسرا صومالی ہے۔ مریم کے منگیتر نے بتایا کہ مریم کے ساتھ ان کی ایک خاتون رشتے دار بھی تھیں۔