سابق سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی، سید مظہر علی شاہ انتقال کرگئے

November 28, 2021

بھٹ شاہ ( نامہ نگار)بھٹ شاہ شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید نازن سائیں انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق، بھٹ شاہ شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور سابق سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ، سید مظہر علی شاہ المعروف نازن سائیں مختصر علاعت کے بعد 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ شہر کی ہر دل عزیز شخصیت کےانتقال کی خبر سنتے ہی شہر کی فضاسوگوار ہوگئی اور شہر کو مکمل بند کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ درگاہ شاہ عبداللطیف بھٹائی پر ادا کی گئ۔