ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ اور سی ای او ہیلتھ کے طبی مراکز کے دورے

November 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے رکن احمد حسین ڈیہڑ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے صحت سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز مختلف دیہی و بنیادی مراکز صحت کے دورے کئے۔اس موقع پر ڈاکٹر شعیب سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ایم این اے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے بی ایچ یو دورانہ لنگانہ۔کھوکھراں ۔لطف آباد ۔متی تل ۔جہانگیر آباد ۔بستی عالمگیر ۔حامد پور کنورا۔ٹبہ مسعود پور قاسم پور اور رورل ہیلتھ سنٹر شیر شاہ ۔اور مردان پور میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔