• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: خام تیل کا اتار چڑھاؤ 100 انڈیکس پر اثر انداز

پی ایس ایکس 100 انڈیکس اور خام تیل کا بھاؤ کاروباری دن میں ایک دوسرے کے مخالف رہے۔ تیل کا بھاؤ بڑھا تو انڈیکس گرا اور انڈیکس بڑھنے پر تیل کا بھاؤ کم ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بینچ مارک 100 انڈیکس نے آج کاروبار کا آغاز ایک ہزار سے زائد پوائنٹس منفی کھل کر کیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق خام تیل کی بڑھتی قیمتوں پر ایشیائی اسٹاک بازاروں سمیت پی ایس ایکس 100 انڈیکس بھی گرتا ہے۔

جمعے کے پہلے کاروباری سیشن میں انڈیکس ایک موقع پر 27 سے زائد پوائنٹس منفی ہوا۔ البتہ دوسرے سیشن میں بازار کے رجحان میں بدلاؤ آیا اور انڈیکس نے کاروبار کا اختتام ایک ہزار 646 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 511 پر کیا۔

حصص بازار میں 68 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کے سودے 33 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 160 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 15 ارب روپے ہوگئی۔

تجارتی خبریں سے مزید