ثناءجاوید نے ڈرامہ سیریل ’اے مشتِ خاک‘ کا ٹیزر شیئر کردیا

November 28, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہثناءجاوید نے اپنے نئے پراجیکٹ کا ٹیزر شیئر کردیا ہے۔

ثناءجاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’اے مشتِ خاک‘ کا پہلا ٹیزر شیئر کردیا ہے۔

انہوں نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’جو رب نے کہا وہی ہونا ہے‘۔



اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اس ٹیزر سےایسا لگ رہا ہے کہ وہ اس ڈرامے میں جس لڑکی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گی وہ مذہب کی طرف رغبت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈرامے’خانی‘ سے مداحوں کی پسندیدہ جوڑی فیروز خان اور ثنا جاوید ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے نئے پراجیکٹ’ اے مشتِ خاک‘ میں اداکار فیروز خان اور اداکارہ ثنا جاوید بہت جلد دوبارہ جیو ٹیلی ویژن کی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ جیو ٹی وی کے ساتھ فیروز اور ثنا کا یہ تیسرا پراجیکٹ ہے اس سے پہلے یہ دونوں اداکار ڈرامہ سیریل ’خانی‘ اور ’رومیو ویڈز ہیر‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔