اسلام آباد: 3 کروڑ سے زائد کی چوری کی ایف آئی آر درج

November 28, 2021

اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں نجی کمپنی کے دفتر میں 3 کروڑ 10 لاکھ روپے کی چوری کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 2 چور رات گئے تالے توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے اور رقم لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی، ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔