وزیر داخلہ شیخ رشید کا پی این ایس ضرار کا دورہ،حکام کی بریفنگ

November 29, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے اتوار کو پاکستان نیوی شپ ضرارکا دورہ کیاپاک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر داخلہ کا پی این ایس ضرارپہنچنے پراستقبال کیا، وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جناح نیول بیس بلوچستان کے دورے کے دوسرے روزپاکستان نیوی شپ ضرارکا دورہ کیا، پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی دفاعی استعداد اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مختلف پہلوئوں پر بریفنگ دی۔