حلقہ کے عوام نے جو عزت دی‘ وہ مجھ پر قرض ہے،جہانگیر ترین

November 29, 2021

لودھراں(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اہلیان لودھراں کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رہے گا، لودھراں کے عوا م نے مجھے جو عزت دی ہے وہ مجھ پر قرض ہے انکی خدمت سے یہ قرض چکاتارہوں گاسیاست میں آنے سے پہلے لودھراں میں فلاحی کاموں کا سلسلہ شروع کیاتھا جو جاری رہے گا۔یہ بات انہوں نے چک نمبر 46ایم میں حاجی عطاء الرحمان اور چک نمبر 43ایم میں سرگرم پارٹی رہنما اقبال سائنچ کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔