خراب معیشت کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے، افغان وزیر اعظم

November 29, 2021

افغانستان کے وزیراعظم حسن اخوند نے کہا ہے کہ خراب معیشت کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے، دنیا کو یقین دلاتے ہیں کہ کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی حکومت کے وزیراعظم حسن اخوند نے عوام سے پہلاآڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، اپنی سرزمین کی دوبارہ تعمیر اور اپنے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری پریشانیوں میں گھری افغان عوام کی امداد کرے، منجمد اثاثے جاری کئے جائیں ہم عالمی برادری کیساتھ اچھے اقتصادی تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

حسن اخوند کا کہنا تھا کہ افغان خواتین محفوظ ہیں اور ان کی حفاظت اہم ہوگی، خواتین کی تعلیم کاسلسلہ بھی جاری ہے،

انہوں نےمزید کہاکہ افغان بینکوں کو مشکلات سےنکالنے کیلئے اقتصادی کمیشن، سیاسی امور چلانے کے لیے سیاسی کمیٹی اور ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر امور پر کام کرنے کے لیے تنظیمی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔