پنجاب حکومت کا آئندہ ہائی ویز اور مرکزی شاہراہوں پر اسکول کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

November 29, 2021

بہاولپور کے قریب میں 4 طلبہ کی ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں موت کے بعد پنجاب حکومت نے آئندہ ہائی ویز اور مرکزی شاہراہوں پر اسکول کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے حکومت کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

چیف سیکرٹری نے ہائی ویز، شاہراہوں پر اسکول، اسپتال، پارک کے نزدیک سائن بورڈز، کیٹ آئیز لگانے کی ہدایت کردی۔

چیف سیکرٹری نے یہ بھی کہا کہ ہائی ویز اور مرکزی شاہراہوں پر ہائی رسک اسکولوں کی نشاندہی کی جائے۔