ٹام کروز کا جہاز کے پر سے لٹک کر خطرناک اسٹنٹ

November 30, 2021

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹام کروز کو حال ہی میں ایک خاص جرأت مندانہ اسٹنٹ کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز نے ہوائی جہاز کے پر سے لٹک کر فلم کے لیے خطرناک اسٹنٹ کیے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، ٹام کروز کو ہفتے کے روز ایک خاص جرأت مندانہ اسٹنٹ کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں سامنے آنے والی تصاویر میں انہیں ایک چھوٹے ہوائی جہاز کے بازو پرچڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہی نہیں بلکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز کے جہاز سے لٹکے ہوئے ہی جہاز پلٹا اور اداکار اس پر الٹے لٹکے ہوئے ہیں۔ ٹام کروز کو ان تصاویر میں خاکی رنگ کا حفاظتی سوٹ پہنے نظر آرہے ہیں، تاکہ انہیں ہوا کےدباؤ سے گرنے سے بچایا جا سکے۔خبروں کے مطابق ٹام کروز نے یہ اسٹنٹس اپنی نئی فلم ’مشن ایمپاسبل7‘ کے لیے عکس بند کروائے ہیں۔