خلاف ضابطہ تعمیرات ریگولرائز کرنیکا صوبوں کو اختیار ہونا چاہئے، سعید غنی

November 30, 2021

پشاور (جنگ نیوز) سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو خلاف ضابطہ بنائی گئی غیرقانونی عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کا اختیار ہونا چاہیے کیونکہ اس سے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔پشاور میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا میں پشتونوں کا سب سے بڑا شہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ماضی میں جو کچھ ہوا ہے، وہ اللہ نے کرے دنیا کے کسی شہر کے ساتھ ہو۔