بیرسٹر غلام رسول کا قتل برطانوی سیاست کیلئے سانحہ ہے، کمیونٹیز رہنما

November 30, 2021

بولٹن (ابرار حسین) بولٹن کے فارن ورتھ حلقہ سے لیبر پارٹی کے سابق چیئرمین اور حلقہ نمبر5کھوئی رٹہ آزاد کشمیر سے قانون ساز اسمبلی کے امیدوار بیرسٹر راجہ غلام رسول کے انتقال کی خبر برطانیہ سمیت یورپ میں بھی دکھ کے ساتھ سنی گئی، سوشل میڈیا کے علاوہ کمیونٹی نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا۔ راجہ غلام رسول کا آبائی تعلق کھوئی رٹہ کے ممتاز گھرانے اور مشہور قبیلے چیب راجپوت سے تھا۔ مرحوم1986ء میں برطانیہ آئے مگر فوراً واپس چلے گئے جب کہ1989ء کی دہائی میں دوبارہ واپس آئے اور ابتدائی عرصہ لوٹن میں گزارا اور بعدازاں بولٹن میں مکمل سکونت اختیار کرلی۔ مرحوم گزشتہ32برس سے برطانیہ میں مقیم تھے، وہ چار ہفتے قبل ہی پاکستان سے واپس لوٹے تھے، چند دن گھر پر گزارنے کے بعد اپنے ایک عزیز کو ملنے لوٹن گئے جہاں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ مرحوم کے انتقال پر نارتھ ویسٹ اور یورپ کے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے برطانوی سیاست کے لیے ایک سانحہ قرار دیا۔ بولٹن سے رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی، مانچسٹر سے رکن پارلیمنٹ افضل خان، بولٹن کونسل کے کونسلرز راجہ خرم رئوف، چوہدری اختر زمان، مدثر دین، راجہ محمد ایوب، راجہ محمد اقبال، چیک مستری، سوہاروتھ سابق کونسلر نول سیز ،کونسلر جین گلس، سابق کونسلر پچورڑ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہوں یا عام انتخابات ہم ایک ساتھ انتخابی مہم چلاتے تھے۔ انہوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہایت مخلص اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔ وہ پارٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے۔ ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بولٹن پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری ندیم اقبال سمیلہ، احمد رضا، چوہدری شہباز احمد، شیخ یاسر وسیم، چوہدری محمد اسلم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بولٹن کمیونٹی ایک قدآور سیاسی رہنما سے مرحوم ہوگئی ۔ مانچسٹر سے پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر حاجی گلزار خان، نصر اللہ مغل، غزالہ خان نے کہا کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے سیاسی رہنما تھے۔ انہوں نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی اصول پر ستی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ جلیل الرحمن، مانچسٹر کے صدر قمرالزمان بھٹی نے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بولٹن کے صدر راجہ محمد شفیق پوتا، راجہ ظہر احمد ایڈووکیٹ، راجہ غلام فرید، راجہ مظہر محمود، راجہ فرید خان، ملک مظفر، راجہ اشفاق احمد، راجہ مظہر خان، راجہ الیاس خان، راجہ وسیم خان، راجہ حسن سبحانی، راجہ محمد حنیف نے کہا کہ مرحوم صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتے تھے۔ ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں ہوسکے گا۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدر چوہدری بشیر رٹوی، یوتھ ونگ برطانیہ کے چیئرمین راجہ ریاض احمد بڑالوی، راجہ طلعت جمیل نے کہا کہ مرحوم اپنی زندگی میں ایک اصول پسند شخصیت کے طور پر تمام حلقوں میں جانے پہچانے جاتے تھے۔ کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چیئرمین راجہ محمد ادریس، راجہ افتخار احمد ایڈووکیٹ، راجہ طارق محمود، راجہ شیر بہادر نے کہا کہ مرحوم درد دل رکھنے والے انسان تھے، انہوں نے نہ صرف برطانیہ بلکہ آزاد کشمیر کی سیاست میں بھی اپنا مقام پیدا کیا، ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ مشکل سے پُر ہوگا۔ تحریک انصاف بولٹن کے سابق جنرل سیکرٹری نوید اختر بھٹی، صدر اخلاق احمد، چوہدری فردوس اقبال، نائب صدر عبدالرشید، چوہدری محمد عاشق نے کہا کہ وہ ایک مایہ ناز سیاستدان تھے، ان کی وفات قومی نقصان ہے۔دیگر تعزیت کرنے والوں میں نیلسن سے چوہدری طاہر زمان نقشبندی، ڈاکٹر چوہدری محمد اجمل، مولانا عبدالرزاق، راجہ ظفر اقبال، مولانا مبارک حسین، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی، صوفی محمد شبیر مان، صوفی میاں عقیل اختر، دربارہ عالیہ شاد پور شریف بولٹن سے فرہاد راجہ، شہزاد علی، راجہ تصور حسین، خان وحید خان، طارق مرزا، تنویر خان، پروفیسر راجہ ظفر خان، سید اعجاز حسین شاہ، حمید خان، محبوب خان، کونسلر محمد نوید، راجہ ظہر احمد کیانی، خان ظہور خان، رضا ولایت، راجہ امجد فاروق، راجہ زبیر احمد کیانی، چوہدری عارف کیروی، مرزا طارق جرال، مرزا جمیل، افتخار ملک، راجہ عدیل خان، شفیلڈ سے راجہ ناصر خان، راجہ عرفان خان، چوہدری شاہین، پیٹربرا سے چوہدری بیرسٹر امجد سلطان، راجہ ارباب سکندر، ایلز بری سے راجہ عدنان دانش، ڈاکٹر راجہ طاہر سرور، راجہ اعجاز خان عرف جاجی، راجہ رفاقت خان، برمنگھم سے چوہدری دلپذیر، چوہدری عبدالخالق، راجہ محمد ایوب، شیخ مشتاق حسین، شیخ فیض الرحمن، شیخ سلیم محی الدین ایڈووکیٹ، راجہ محمد حنیف، اسٹوک آن ٹرنٹ سے عبدالمجید، ریاض احمد زرگر، راجہ محمود خان، بلیک برن سے پیپلز پارٹی کے سابق کمیونٹی منسٹر ثالث رضا کیانی، راجہ عظمت خان، پیرس سے راجہ سہراب خان مکی شاہ، زاہد اقبال، ہالینڈ سے چوہدری محمد کرامت، راجہ عارف خان کیانی اور دیگر نے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ یاد رہے کہ مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ کھوئی رٹہ میں بھی ادا کی گئی ۔