• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی یونیورسٹی میں طالب علم کی خودکشی، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

فوٹو: یونیورسٹی آف لاہور/ایکس
فوٹو: یونیورسٹی آف لاہور/ایکس

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں 19 دسمبر کو خودکشی کرنے والے طالب علم کے معاملے کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق طالب علم نے فارمیسی بلڈنگ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی تھی، طالب علم کی ایک مضمون کے علاوہ دیگر مضامین میں حاضری ٹھیک تھی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق ایک مضمون صبح کے وقت ہونے سے طالبعلم کی حاضری کم رہی، خودکشی کرنے والا طالب علم شدید ذہنی تناؤ اور سائیکلوجیکل مسائل کا شکار تھا۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ طالب علم نے کبھی بھی کسی نفسیاتی مسائل کا علاج نہیں کروایا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہد کے مطابق طالب علم نے خود چھلانگ لگائی، زخمی طالب علم کو فوری لاہور جنرل اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور ہائر ایجوکمیشن کمیشن کو ہر یونیورسٹی میں سائیکالوجی سینٹر کھولنے چاہئیں۔ سائیکلوجی سینٹر میں تجربہ کار پروفیسر اور اساتذہ طالب علموں میں ذہنی تناؤ اور دباؤ سے متعلق آگاہی دیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یونیورسٹی میں ڈی فارم کے ایک طالب علم نے عمارت کی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید