ڈیوس کپ ٹینس چیمپئن شپ میں جرمنی نے سربیا کو ہرادیا

November 30, 2021

پیرس (جنگ نیوز) ڈیوس کپ ٹینس چیمپئن شپ میں جرمنی نے سربیا کو حیران کن شکست سے دوچار کردیا۔ عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے جرمن حریف لینارڈ اسٹیرف کو ہرایا، تاہم ان کے ساتھی کرائیونووچ کو ڈومینیک کیوفر نے زیرکرکے مقابلے برابر کردیا، فیصلہ ڈبلز میں ٹائی بریک پر جوکووچ اور کرائینووچ کی جوڑی کو حریف جرمن پیئر نے ہراکر تہلکہ مچادیا۔ دوسری جانب روس نے اپنے پہلے میچ میں اسپین کو ہرادیا۔