• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: والد کو قریب رکھنے کی خواہش، خاتون نے 4 سال تک لاش ڈے کیئر میں چھپائے رکھی

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی شہر ممبئی میں 4 سال سے بند ڈے کیئر سے شدید بدبو آنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ڈے کیئر کا دروازہ کھولا تو اندر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص کی جون 2022ء میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب موت ہوئی تھی۔

اس شخص کی بیٹی نے والد کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے انہیں اپنے قریب رکھنے کے لیے لاش محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا اور بیرونِ ملک قائم ایک کمپنی کی مدد سے لاش محفوظ کروائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاش بند ڈے کیئر میں موجود تھی جس سے وقت گزرنے کے ساتھ شدید بدبو پھیلنے لگی۔ 

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور معاملے کے قانونی اور خاندانی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے بھی کیس لڑنے کے لیے وکلاء سے رجوع کر لیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید