بیگم ثمینہ علوی کی زیر صدارت بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئےوائس چانسلرز کا ورچوئل اجلاس

November 30, 2021

لاہور(خبر نگار)بریسٹ کینسر کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کیلیے خواتین یونیورسٹیز کی وائس چانسلرز کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ورچوئل اجلاس کااہتمام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن نے کیااجلاس کی صدارت خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کی ،خاتون اول نے بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے خواتین یونیورسٹیز کے کردار کو سراہا، اجلاس میں ڈاکٹر بشریٰ مرزا ، پروفیسر ناہید حق ، پروفیسر رضیہ سلطانہ، ڈاکٹر صائمہ حمید ، ڈاکٹر رخسانہ کوثر ، ڈاکٹر تنویر خالق نے بھی شرکت کی۔