شریا گھوشل اور نئے ٹوئٹر چیف پراگ اگروال بچپن کے دوست

November 30, 2021

معروف بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل کے پرستاروں نے ان کے اور ٹوئٹر کے نئے سی ای او پراگ اگروال کی پرانی دوستی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی کچھ شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک بار شریا نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے اور ٹوئٹر کے نئے سربراہ پراگ اگروال کی بچپن کی دوستی ہے۔

یاد رہے کہاگروال بھارتی نژاد ہیں اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ ہیں۔ شریا اور اگروال نے ٹوئٹر پر متعدد پیغامات کا تبادلہ بھی کیا۔

اس سے قبل 2010 میں جب شریا نے پراگ اگروال کو ٹوئٹر پر پہلی بار دیکھا تو شریا نے انھیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی، جس کے بعد تو ان پر پیغامات کی بارش ہوگئی تھی۔