اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 5پروازیں منسوخ

December 01, 2021

لاہور(این این آئی)اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 5پروازیں منسوخ اور 2 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔کراچی جانے والی راس الخیر کی1715 ،ائیر بلیوکی کراچی جانے والی 407 ،ائیر بلیو کی کراچی آنے والی 408 ،سرین ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 524،سرین ائیر لائن کی کراچی آنے والی پرواز 525منسوخ کردی گئی۔ترکش ائیر لائن کی استنبولسے آنے والی پرواز 714 آٹھ گھنٹے اورترکش ائیرلائن کی استنبولسے جانے والی پرواز 715 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہی۔