حکومت بلوچستان ہسپتال کی تمام سروسز معطل کرنے پر مجبور کر رہی ہے،ینگ ڈاکٹرز

December 01, 2021

لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیدران سروسز ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کی طرف سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پر ظلم و جبر اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ عہدیدران نے کہا کہ حکومت بلوچستان ینگ ڈاکٹرز کو ایمرجنسی سمیت ہسپتال کی تمام سروسز معطل کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔،اگر 24 گھنٹے میں ہمارے گرفتار کارکنان ڈاکٹرز کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کریں گے۔