شکست پیپلزپارٹی کامقدر ہے،ن لیگ

December 01, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے باوجود شکست ان کا مقدر ہے موجودہ حکومت نے نالائقی، نااہلی، اور کرپشن کی ہر حد پار کی ہے۔ اب عوام کا زندہ رہنا محال ہوگیا ہے۔ عمران نیازی عوام کو ریلیف دینے کے لئے گھر چلے جائیں،آئی ایم ایف کے حکم پر حکومت ابھی پٹرولیم لیوی بڑھا کر مہنگائی میں مزید اضافہ کرنے والی ہے جو ظلم ہے۔