گراں فروشی اور پیمانہ میں ردوبدل کرنے پر 5پٹرول پمپس سیل

December 01, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر )ضلعی انتظامیہ ملتان نے پٹرول کی گراں فروشی اور پیمانہ میں ردوبدل پر پمپس کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 پٹرول پمپ سیل کردیے ۔ اے سی سٹی نے سول ڈیفنس کے ہمراہ گلگشت اور ممتاز آباد کے علاقوں میں کارروائی کی ۔ دوران انسپکشن پٹرول پمپس کے پیمانوں میں ردو بدل پایا گیا جس پر کارروائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپس کی خصوصی سکریننگ کا ٹاسک دیا ہے۔