کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں وائن شاپ کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی بھی ہوا، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔
ویڈیو میں 2 افراد کو فائرنگ کے بعد تیسرے شخص کے ساتھ فرار ہوتے دیکھا گیا ہے۔