پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن یکم دسمبر سے مکمل فعال

December 02, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن بدھ یکم دسمبر سے مکمل فعال ہو گیا اور پی آئی اے کی پہلی پرواز 121مسافر لے کر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جمعرات کے روز پی آئی اے کی 5پروازیں آپریٹ ہوں گی جن سے مجموعی طور پر 1400افراد سعودیہ پہنچیں گے یہ پروازیں لاہور سے جدہ، اسلام آباد سے جدہ، لاہور سے دمام، اسلام آباد سے ریاض اور کراچی سے مدینہ جائیں گی جمعہ کے روز 1130 مسافر 4پروازوں کے ذریعے کراچی سے دمام، اسلام آباد سے دمام، لاہور سے ریاض اور ملتان سے جدہ جائیں گے اس طرح پی آئی اے رواں ہفتے مجموعی طور پر 33پروازیں آپریٹ کرے گی جو آئندہ ہفتے بڑھ کر 48 ہو جائیں گی۔