امریکا، اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ

December 02, 2021


سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد امریکا میں بھی کورونا کی اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص جنوبی افریقہ سے 22 نومبر کو امریکا آیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ شخص ویکسین کا کورس مکمل کر چکا تھا، مریض کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک پُرسکون رہ کر اومی کرون کے خلاف حقیقی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ نئے ویرینٹ اومی کرون سے متعلق ابھی بہت سے سوالات جواب طلب ہیں، تمام ممالک منطقی، متناسب اور خطرے میں کمی لانے والے اقدامات کریں۔