منی بجٹ تیار‘FBR‘عام آدمی پر اثرات نہیں ہونگے‘ حکومت

December 02, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘این این آئی ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈاکٹر اشفاق احمدکا کہناہے کہ منی بجٹ تیار ہوچکا‘ حکومت جب کہے گی پیش کردیں گےجبکہ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر دو ہفتوں میں درآمدی اشیاء میں کمی کے اثرات جنوری اور فروری میں نظر آئیں گے،پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ جمعہ سے کمی کا رجحان ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی بتدریج کم ہوگی، منی بجٹ کے اثرات عام آدمی پر نہیں ہوں گے،پاکستان میں معیشت بہتری کے سفر پر گامزن ہے۔کوویڈ 19 سے پوری دنیا میں مہنگائی کا 50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے‘ حکومت نے اپنے ٹیکسوں میں کمی کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خود برداشت کیا۔