وفاقی محتسب نے شہری کی شکایت کا ازالہ کردیا

December 02, 2021

کوئٹہ (خ ن)کوئٹہ کے رہائشی شمس الحق کاکڑ نے وفاقی محتسب کو ایک نجی بینک کے خلاف درخواست دی جس میں درخواست گزار ،شکایت کنندہ نے لکھا کہ وہ چلتن مارکیٹ کے اے ٹی ایم سے 30 اگست 2021 رات دس بج کے تیس منٹ پر رقم نکالنے کی غرض سے گیا اور 25 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن کی جس کے مکمل ہونے کے بعد رقم نکالنے کا ایس ایم ایس موصول ہوا مگر رقم نہ آئی جبکہ وصول شدہ رسید سے بھی مطلوبہ رقم منہا کی گئی تھی جو دراصل موصول ہی نہیں ہوئے، اس کے بعد وہ واپس چلا گیا اور اگلے دن بینک کے حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ چونکہ ان کے بینک اکاؤنٹ ہولڈر نہیں اس لئے وہ اس کی کسی قسم کی مدد نہیں کر سکتے ،ان کا اکاؤنٹ ایک اور بینک میں ہے اس لئے اس نے مذکورہ بینک کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کی اور فارم بھی بھرا مگر انتظار کے باوجود ان کا مسئلہ جوں کا توں ہی رہا ،دونوں بینک سے رابطہ کرنے پر کوئی خاطر خواہ جواب نہ مل سکا ،ہر طرف سے مایوس ہونے کے بعد درخواست گزار نے وفاقی محتسب سے اس معاملے میں مداخلت اور فوری انصاف کی درخواست کی اور وفاقی محتسب کی مداخلت پربینک کے مجاز حکام نے درخواست گزار سے رابطہ کر کے ان کا مسئلہ حل کر تے ہوئے ان کے پچیس ہزار روپے ان کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیئے ۔