سرائیکستان صوبہ محاذ کا صوبے کے قیام کیلئے احتجاجی مظاہرہ

December 02, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) وسیب کی شناخت ، صوبہ کے قیام کیلئے سرائیکستان صوبہ محاذ کے زیراہتمام چوک نور شاہ طلائی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،سرائیکستان قومی اتحاد کے رہنما شریف خان لاشاری اور سرائیکستان یوتھ کونسل کے جاوید شانی ،سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ نے کہا کہ وسیب کی شناخت مسخ نہیں ہونے دیں گے ، صوبہ کے قیام تک احتجاج جاری رہیگا، پوری دنیا میں پٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے مگر پاکستان کے غریبوں پر پٹرول بم گرائے جا رہے ہیں ،صوبے کا وعدہ کر کے سول سیکرٹریٹ کا لولی پاپ دیا گیا۔