ڈبلیو ٹی اے نے چین میں تمام ٹورنامنٹس معطل کردیئے

December 02, 2021

ٹینس کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس اسٹار پینگ شوئی کے معاملے پر چینی حکومت کے رویے کے خلاف تمام ٹورنامنٹس معطل کردیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی اے نے ٹورنامنٹس کی معطلی کا فیصلہ پینگ شوائی کے معاملے پر چینی رویے کے بعد کیا۔

خیال رہے کہ چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی نے سابق نائب وزیر اعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ کھلاڑی کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد امریکا سمیت ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ پینگ شوئی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینگ شوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق نائب وزیر اعظم ژانگ گاؤلی نے انہیں جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔